• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں مقدمات زیر التوا، ججز بڑھانے میں قباحت نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد23کرنے کا فیصلہ، کیا حکومت کی جانب سے یہ اصلاحات کی جانی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ ججز کی تعداد بڑھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں یہ ضروری بھی ہے۔ 

ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں ، تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ اس پر اگر سپریم کورٹ کی رائے بھی شامل ہوجائے تو بہتر ہے، تجزیہ کارشہزاد اقبال نےکہا کہ کیا سپریم کورٹ کی مشاورت شامل ہے یا حکومت نے اپنے طو رپر دے دی ہے،تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ مجموعی طور پرپولرائزڈماحول ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون سازی سیاسی ایما پر ہوتی ہے۔اس میں لوگ سیاسی زاویہ تلاش کریں گے۔تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ یہ سادہ اکثریت سے ہوسکتا ہے۔

 آئین سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد واضح نہیں کرتا۔زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے لئے ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ انہونی اور غیر مثالی چیز نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید