• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری حکومت کے بھارت نواز حکومت کا تاثر ختم کرنے کیلئے اقدامات

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) عبوری حکومت کے بھارت نواز حکومت کا تاثر ختم کرنے کیلئے اقدامات،شیخ حسینہ دورحکومت میں تعینات دو مزید بنگلہ دیشی سفارتکاروں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا .

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اپنے ملک سے بھارت نواز حکومت کا تاثر ختم کرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ان میں بالخصوص بھارت میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت میں تعینات کئے جانے والے سفارتکاروں اور سفارتی عملہ سرفہرست ہے۔ 

یاد رہے کہ حسینہ واجد کی حکومت ختم کئے جانے کے بعد نئی دہلی نے بھی ڈھاکہ میں اپنے ہائی کمیشن سے کئی سفارتکاروں اور عملے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے واپس بلا لیا تھا۔

اس طرح دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی میں مسلسل اضافے کا تاثر تقویت پا رہا ہے اور اب اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے عبوری حکومت کے احکامات پر بھارتی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دینے والے دو بنگلہ دیشی سفارتکاروں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا نے ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن میں سفارتی امور انجام دینے والے فرسٹ سیکرٹری شعبان محمود اور کولکاتہ میں بنگلہ دیش قونصل خانے میں فرسٹ سیکرٹری رنجن سین بھی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہیں بھی فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کے احکامات دیئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید