• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے، رہائشی علاقے میں گیسٹ ہاؤس، بنگلہ عدالتی تحویل میں

کراچی ( رپورٹ :محمد منصف ) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل بینچ نے ڈی ایچ اے کے رہائشی علاقے میں 1 ہزار گز بنگلے میں نیو گریس ان کے نام سے قائم گیسٹ ہاؤس عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سے بھی جواب طلب کرلیا۔ مسماۃ سیدہ روبینہ شاہد نے 2022میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سمیت اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو فریق بناتے ہوئے سوٹ کیس دائر کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ اور بہن بھائیوں نے وراثت سے بے دخل کر دیا ہے اور درخواست گزار کو قانونی و شرعی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ باپ کی وراثت سے حصہ فروخت کر کے دلوایا جائے۔ فاضل عدالت میں کیس کی کارروائی کے دوران عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ڈی ایچ اے کی حدود میں واقع رہائشی بنگلہ جس کو گیسٹ ہاؤس کے طور پر خلاف قانون استعمال کیا جا رہا ہے لہذا رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید