• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک نتائج جاری کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے صوبے کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک رزلٹ کا اعلان کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔ سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے بدھ کی شام کو جاری کردہ اپنی پریس ریلیز میں سندھ بھر میں SSC-II اور HSC-II کے نتائج کا اعلان کی بابت تمام بورڈز کا شیڈیول جاری کردیا جس کے مطابق امتحانی نتائج کی یکسانیت اور بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے، تمام بورڈز سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کو نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس کے تحت 15 ستمبر 2024 کو امتحانی نتائج جاری کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید