• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 فیصد پاکستانی مہنگائی، 18فیصد بیروزگاری سے پریشان

کراچی (نیوز ڈیسک) مہنگائی اور بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں کمی آئی ہے ، مگر اب بھی یہ ملک کے اہم مسائل میں سرفہرست ہیں ،33 فیصد پاکستانی مہنگائی ،18 فیصد بیروزگاری سے پریشان ، بجلی اور بڑھتےٹیکس سے پریشان پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ، مہنگائی اور بے روزگاری کو اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح میں 1فیصد کمی، اس بات کاانکشاف اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے 2024کی تیسری سہہ ماہی کی رپورٹ میں ہوا ، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نےحصہلیا۔ سروے میں مہنگائی کو پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ کہنے والے افراد کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہوئی اور 33فیصد نے مہنگائی کوملک کا سب سے اہم مسئلہ کہا ،جبکہ بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کی شرح8 فیصد کمی کے بعد18فیصد ہوگئی ،البتہ بجلی کے نرخوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں پر پاکستانیوں کی تشویش بڑھی ، بجلی کے نرخوں پر گزشتہ سروے میں 6 فیصد جبکہ موجودہ سروے میں 11 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا،ٹیکسوں میں اضافے پر دوسری سہ ماہی میں 03فیصد جبکہ موجودہ سروے میں09فیصد پاکستانی پریشان نظر آئے،غربت میں اضافےپر پاکستانیوں کی تشویش 2فیصد کمی کے بعد09فیصد ہوگئی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان افراد کی شرح 1 فیصد کمی کے بعد موجودہ سروے میں07فیصد دیکھی گئی۔
اہم خبریں سے مزید