• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی، نجی محافظ کم از کم اجرت اور سہولتوں سے محروم

اکراچی( اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے ماتحت ادارے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے کراچی میں واقع صدر دفتر، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں قائم دفاتر میں تعینات درجنوں نجی محافظ حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت 37ہزار روپے ماہانہ اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جب کہ اس فلاحی ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد ہی نجی شعبے کے ہر قسم کے ملازمین کو فوائد پہنچانا ہے ، لیکن حیرت انگیز طور پر ای او بی آئی انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث اس فلاحی ادارے کی ناک کے عین نیچے مزدورقوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی صدر دفتر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قائم 70 دفاتر، کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں قائم بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن ڈپارٹمنٹس، ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹیز اور 40 ریجنل دفاتر میں حفاظتی امور انجام دینے والے درجنوں مظلوم نجی محافظ طویل عرصے سے حکومت کی مقرر کردہ کم سےکم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ اور 8 گھنٹے کے مقررہ اوقات کار سے محروم ہیں، لیکن اس کمزور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں! ادارے کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کا کہنا ہے کہ ان محافظوںکے ساتھ یہ غیر انسانی طرز عمل ای او بی آئی کے قیام کے مقاصد کے بھی خلاف ہے ۔
اہم خبریں سے مزید