• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپوش رہنما باہر نہ نکلیں، جیل سے نہیں ڈرتے، عمران خان

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے روپوش رہنماوں کو باہر آنے کی ہدایت دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی روپوش رہنما کو باہر آنے کا نہیں کہا ، ہمارے روپوش لوگ باہر آئے تو ان کو اٹھا لیا جائے گا ، روپوش رہنماؤں کو ہدایت ہے وہ ابھی باہر نہ نکلیں۔ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل سے ڈر نہیں لگتا ، مسئلہ یہ ہے ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ہمارے لاہور کے صدر سمیت اظہر مشوانی کے دو بھائیوں ،جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی اغوا کیا گیا، پولیس والوں نے عدالت میں کہا ہے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسی عورت کے ساتھ بھاگا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو کہا ہے کہ اغوا ءشدہ لوگوں کا معاملہ کیوں نہیں دیکھتے؟ اگر ان کا پلان بی بن گیا اور وزیراعظم عہدے سے اترا تو وہ بھی اغوا ءہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے حکومت سازش کر رہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی چار حلقے کھلیں گے تو حکومت اپنے آپ گر جائے گی، ہمارے لوگ ساٹھ ستر ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید