• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘ عمران سے متعلق احسن اقبال کے خطاب پر ہنگامہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو سہولیات میسرنہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تو لیگی رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بانی پی ٹی ائی کو جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جو حقوق ہیں وہ انکو ملنے چاہئیں بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل کے جس سیل میں بانی پی ٹی ائی نےمجھے مہمان رکھا تھا وہ اب اسی سیل میں خود مہمان ہیں یہ اللہ تعالی کا نظام ہے میرے خاندان کو وہاں پانچ پانچ گھنٹے ملاقات کے لیے بٹھائے رکھا جاتا تھا ۔

ملک بھر سے سے مزید