• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو مقابلے میں مارنے کی دھمکی کے خلاف انسپکٹر کو حراست لینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی کی جانب سے شہری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکیوں سے متعلق کیس میں جارحانہ رویئے پر سب انسپکٹر کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تین ہفتے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایس پی کی جانب سے شہری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض عدالت میں پیش ہوئے ۔ ڈی ایس پی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الزامات غلط ہیں، نیب کیسز کی زمینوں سے تجاوزات خاتمے کی کارروائی کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران گواہ مولوی آصف کا کہنا تھاکہ درخواست گزار حبیب ولی کو دھمکی میری موجودگی میں دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید