• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگدل ماں اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیکر فرار، بچہ جاں بحق

کراچی(آئی این پی) کراچی میں سنگدل ماں ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر فرار ہوگئی، عملے نے بچے کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا تاہم بچہ کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔ کراچی کے کتیانہ میمن ہسپتال میں خاتون اہلخانہ کے ہمراہ پہنچی تھی، تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون بچے کی پیدائش کے بعد اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔چیئرمین کتیانہ میمن ہسپتال احمد چنائے نے اس معاملے پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ خاتون ڈرپ لگوانے ہسپتال پہنچی تھی، تاہم واش روم جانے کا کہہ کر چلی گئی۔ احمد چنائے نے بتایا کہ خاتون نے ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیا، اگرچہ ہسپتال عملے کی بروقت اقدام کرتے ہوئے بچے کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا، تاہم 3 گھنٹے بعد ہی بچہ دم توڑ گیا۔
ملک بھر سے سے مزید