• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں سلیم صافی کا پشاور سے خصوصی ”جرگہ“ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ عباس بخاری کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد مولانا مودودی صاحبزادگان ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ (دوسرا حصہ)

کراچی (جنگ نیوز) خیبرپختونخوا جل رہا ہے، مگر ”نیرو بانسری“ بجا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے کون کونسے اضلاع ”نوگو ایریاز“ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزرا ”باہم دست و گریاں“ کیوں ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ”کتنے انقلابی، کتنے تابعدار“ ہیں، خیبر پختونخواہ میں مبینہ کرپشن کی داستانیں زبان زد عام کیوں، کیا کے پی حکومت کا واحد ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، خیبر پختونخوا بد امنی اور بیڈ گورننس کا شکار کیسے بن گیا، کیا صوبائی حکومت وفاق کے خلاف برسر پیکار ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر ”جرگہ“ میں اتوار کی شب 10بجکر5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی میزبانی ہیں۔ ٭سوشل میڈیا ایکٹویسٹ عباس بخاری ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی ویڈیوز میں میچنگ کا دوپٹہ پہنتا ہوں اور لوگ اِس کردار میں بہت پسند کرتے ہیں۔ شو کے دوران نوجوانوں نے عباس بخاری سے اُن کی نجی زندگی اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اُن کے ساتھ دلچسپ گیمز بھی کھیلے گئے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ مولانا مودودی کے صاحبزاد ”ایک دِن جیو کیساتھ“ میں مہمان ہوں گے۔ پروگرام کا دوسرا حصہ سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام7بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید