• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنا کنٹری بیوشن، اتنی کم از کم پنشن، چیئرمین نے اہم فیصلہ سنادیا

کراچی (این این آئی)جتنا کنٹری بیوشن،اتنی کم از کم پنشن، چیئرمین نے اہم فیصلہ سنادیا۔ جس شرح سے موجودہ کنٹری بیوشن ادا کیا جارہا اسی پر کم از کم پنشن کے کیسز منظور کئے جائینگے۔نجی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے رجسٹرڈ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ،معذوری میں تاحیات ضعیف العمر پنشن اور تاحیات معذوری پنشن اور ان کی وفات کی صورت میں ان کے شریک حیات کو تاحیات پسماندگان پنشن ادا کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ،زیر نگرانی وزارت بیرون ملک پاکستانی وترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)خاقان مرتضی ٰنے کم از کم پنشن کی شرح کے متعلق کنٹری بیوشن کی تخفیفی شرح کے حوالہ سے جاری کئے گئے ادارہ کے پچھلے سرکلر کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نئی ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام رجسٹرڈ آجران کی جانب سے ان کے اداروں میں خدمات انجام دینے والے بیمہ دار افراد کی مد میں جس شرح سے موجودہ کنٹری بیوشن ادا کیا جارہا ہے اب اسی کی بنیاد پر کم از کم پنشن کے کیسز منظور کئے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید