• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا، ٹرین سروس معطل

جامشورو (نامہ نگار) بارش ہونے کے باعث کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلہ سے بھری ہوئی مالبردار ٹرین کی چار بوگیا گزشتہ روز پٹڑی سے اتر گئیں تھیں واقعہ کے بعد ریلوے کے عملہ نے ہنگامی طور پر ریلوے ٹریک پر مرمتی کام شروع کردیا تھا تاھم 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا ریلوے ٹریک بحال نہ ہونے کے باعث کوٹری، جامشورو ،سیہون شریف دادو لاڑکانہ پر چلنے والی ٹرین سروس معطل ہے متاثر ریلوے ٹریک کا ھنگامی طور پر مرمتی کا م جاری ہے جلد ریلوے ٹریک بحال کیا جائے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید