• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سالہ بچے کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد کے علاقے پھلیلی سے لاپتہ 8 سالہ ظہیر علی کی بازیابی سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے ایس ایس پی حیدر آباد سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکم نامے کے مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست واپس لینے پر خارج کی جائے ، درخواست گزار سے پوچھا کہ بچہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوا ، اسکے باوجود بچے کی والدہ نے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں ، کیس کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس خارج نہیں کیا جارہا ہے ، ایس ایس پی حیدر آباد اور ایس ایچ او پھلیلی بچے کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

ملک بھر سے سے مزید