• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ سرکاری یونیورسٹیوں میں اہم خالی پوسٹیں پر کرنے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے ملک بھر کی مختلف سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلروں کی تقرریوں سے متعلق مقدمہ کی گذشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وائس چانسلرز،فیکلٹی سربراہاں اور دیگر اہم خالی پوسٹیں پر کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ قرار دیا ہے کہ یونیورسٹیاں قانون کی خلاف ورزی کررہی ہیں،یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم ختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی تین رکنی بینچ نے11 جولائی کو کیس کی سماعت کی تھی،عدالت نے ہفتہ کے روز تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے دائرہ کار میں 12 یونیورسٹیاں آتی ہیں،عدالت نے قراردیاہے کہ یونیورسٹیاں وائس چانسلرز،صدر ،نائب صدر، رجسٹرار، فکلیٹی ہیڈ، کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر فنانس جیسے اہم عہدے کسی بھی صورت خالی نہ رکھیں،ان اداروں پر عوام کا بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے کئی یونیور سٹیاں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔