• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو دالیں منگوانا چھوڑ دیں گے، تاجر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڑیا بازار کے تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے پر اجناس اور دالوں کی درآمدات بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم نے پاکستان پلسز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین احمد مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جوڑیابازار کی تمام دکانیں بطور احتجاج ہفتہ کو بند رہیں ۔انہوں نے کہا کہ دالوں اجناس پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 2.5فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس میں ہمیں سہولت کار بنایا جارہا ہے، ہم کیا ایف بی آر کی نوکری پر ہیں؟ دالیں چاول بنیادی آئٹم ہیں اور ہم سالانہ فکس ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں تو پھر ودہولڈنگ ایجنٹ کیوں بنیں۔رئوف ابراہیم نے کہاکہ آٹا سمیت تمام اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس قطعی نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت پر واضح کررہے ہیں کہ ہم دالوں کی امپورٹ بند کررہے ہیں لہذا اب حکومت پاکستان خود دالیں امپورٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے کاروباری لاگت دگنی ہوگئی ہے۔ صرف 25 سے 30 ہزار اشرافیہ فائدے اٹھا رہا ہے۔ ہم دالیں درآمد نہ کرنے کے معاہدے کررہے ہیں غیرموافق موسم کی وجہ سے چنا ملک میں کاشت ہی نہیں جارہا۔ ہمیں یہ سب کچھ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ ملک میں سالانہ 20ملین ٹن دالیں امپورٹ ہوتی ہیں۔ سالانہ ریٹرن تو جمع ہوتا ہی ہے لیکن اب انکم پر 45 فیصداور 10فیصد سرجارج عائد کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید