• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ شخص کو ای او بی آئی نے پینشن جاری کردی، 34 افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن زندہ حقدار امیدواروں کو پینشن جاری کرنے کے حوالے سے بے انتہا اعتراضات اور چکر پر چکر لگواتی ہے مگر گجرانوالہ زون کے ایک فوت ہوئے شخص کی بیوہ کو پینشن کا اجرا کر دیا گیا۔ فوت ہوئے شخص محمد فاروق بٹ کے کاغذات میں رد و بدل کیا گیا، اس کی تنخواہ کا سرٹیفکیٹ 2022 سے تھا مگر ایک لیٹر میں اس کو اسی کمپنی میں بطور ڈرائیور 2002 سے دکھایا گیا، کاغذات کی تصدیق نہیں کی گئی اور کاغذات پر افسر کے اختلافی نوٹ کو بھی اریزر سے مٹا دیا گیا اور اس کی بیوہ نے پینشن وصول کرنا شروع کر دی۔ دوسری طرف ہیڈکواٹر نے 34 افسران کے ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے کے احکامات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک اعلی افسر کا کہنا تھا کہ بیوہ نے نادرہ حکام کی ملی بھگت سے اپنے شوہر کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور ایف ار سی تیار کروایا اور جیسے ہی ادارے کو فراڈ کے متعلق علم ہوا تو پینشن روک دی گئی ہے اور معاملے میں ملوث ہونے والے ملازمین کے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید