• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای سی گورننگ باڈی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم بیٹھنے کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت داخلہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات (2024-27) میں بائیو میٹرک تصدیقی سروسز کی ناکامی کے واقعہ کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیدیا ہے ، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)رفعت مختار راجہ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر (ایڈمن فور)عمران اصغر کی طرف سے انکوائری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ 18اگست کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے دوران نادرا کا بائیو میٹرک سسٹم بیٹھ گیا جس کے باعث تقریباً 11 سے دن 2بجکر پچاس منٹ تک پولنگ کا عمل رکا رک گیا تھا اور پھر پولنگ کے وقت میں ساڑھے چار گھنٹے تک کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید