• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا 15 ستمبر کا جلسہ 22 ستمبر کو کرنے کا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کا 15 ستمبر کا جلسہ 22 ستمبر کو کرنے کا اعلان کی کور کمیٹی نے آئین سے متصادم بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اسمبلی میں پیش کیا جانے والا کوئی بھی ایسا بل جو آئین سے متصادم ہو یا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوتی ہو اسے عدالت میں چیلنج جائے گا۔ کمیٹی نے 12 ربیع الاول کے باعث لاہور کا جلسہ 22 ستمبر کو منعقد کرنے اور بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل انتظامیہ کے مبینہ غیر مناسب روئیے کے معاملے کو ہر سیاسی اور قانونی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کی وجہ سے لاہور کا جلسہ 22 ستمبر کو منعقد ہو گا ،اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے تحت قائم مقدمات عنقریب اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور عمران خان باعزت بری ہو کر قوم کی قیادت کریں گے ،کور کمیٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کے عمران خان کے فیصلے کو بھی سراہا ،کمیٹی نے این اے 181 ، 154 اور 79 میں دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ہار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور این اے 171 رحیم یار خان میں حسان مصطفی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید