• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست، مہنگائی کم ہوکر 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع

اسلام آباد، کراچی(ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9سے 10فیصد کے درمیان متوقع ہے۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ ہفتے میں روزمرہ استعمال کی17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، پیاز فی کلو 9روپے، دال چنا 8روپے، لہسن 10روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ، آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید