• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذر بائیجان سفیر کا دورہ اکادمی ادبیات صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات

اسلام آباد (جنگ نیوز) سفیر آذر بائیجان خضر فرہادوف نے اکادمی ادبیات پاکستان کے دورہ میں صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈائریکٹر جنرل سلطان ناصر سے ملاقات کی۔ معزز سفیر کی اہلیہ ترانہ فرہادوف بھی ہمراہ  تھیں۔ سفیر نے کہا کہ دارالحکومت باکو میں ’’ملتانی کارواں سرائے‘‘ باہمی تاریخی روابط کی نشانی ہے۔ قومی شاعر نظامی گنجوی کی خدمات باہمی ادبی روابط میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ ادبی و ثقافتی روابط ہی دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں روابط کی راہ ہموار کرینگے۔ اس موقع پر باکو گوشہ پاکستان میں اکادمی ادبیات کی کتب کی نمائش پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد سے مزید