• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قواعد کی خلاف ورزی، خیبرپختونخوا کابینہ نے کے پی ایز مک کے CEO کو برطرف کردیا

پشاور(ارشد عزیز ملک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت کی مخالفت اورقواعد و طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کابینہ نے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KP-EZDMC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) جاوید خٹک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے،بورڈ ممبرز کا دعوی تھا کہ برطرفی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ، بورڈ کی منظوری کے بغیر حکومت برطرف نہیں کرسکتی ،۔کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی نے جاوید خٹک کو برطرف کرنے کی مخالفت کی ، ایجنڈے میںسی ای او کی برطرفی شامل نہیں تھی ،صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ چیف ایگزیکٹو کی دوسری مدت کے لئے تقرری غیرقانونی تھی ، مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے،کمپنی کے بورڈ ممبر زنےجاوید خٹک کی برطرفی کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، برطرفی کے لیے صحیح طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا کیونکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرری اور برطرفی کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز (BoD) مجاز ادارہ ہے، جیسا کہ SECP کے قواعد کے سیکشن 42 میں وضاحت کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں جمعرات کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میںسی ای او کی برطرفی شامل نہیں تھی۔ تاہم، یہ معاملہ اٹھایا گیا اور صوبائی حکومت سے باضابطہ منظوری حاصل کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید