اسلام آباد (نا صر چشتی ) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سے چین کے بڑے کاروباری گروپ ’’ہیگزنگ ۜالیکٹریکل‘‘ کے چیئرمین لیانگ ژانگ زہو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں چینی گروپ کے سربراہ نے پاکستان میں ’’رینیو ایبل‘‘ انرجی کے شعبے میں پہلی انورٹرز اور بیٹریز کی فیکٹریاں لگانے اور الیکٹریکل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی ادارے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ موجودہ حالات میں بہترین کاروباری ماحول میں سرمایہ کاری سے خاطر خواہ نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے غیر معمولی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔