• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :پولیس مقابلہ، لوٹ مار کرنیوالے 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) درہٹے پل کے قریب پولیس مقابلہ، لوٹ مار کرنے والے 6 میں سے 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تھانہ الپہ پولیس کو اطلاع ملی کہ 6 مسلح ملزمان نے راہگیر سے موٹر سائیکل اور پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، درہٹے پل کے قریب ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے آم کے باغ میں داخل ہو گئے، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گر گئے، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، ان کی شناخت محمد موسیٰ عرف منیب، اریان علی پسران اور دل شیر سے ہوئی، 3 ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس نے جائے وقوع سے چھینی گئی موٹر سائیکل، اور نقدی سمیت مزید 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، پولیس نے ایک پسٹل 30 بور، ایک رائفل اور ایک 12 بور پمپ ایکشن بھی قبضے میں لے لیے، وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر الپہ میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید