ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ابن سینا ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے آڈیٹوریم میں جگر کے کینسر کے موضوع پر پہلے سالانہ سمپوزیم کا انقعاد کیاگیا جس میں ملک بھر کے معروف ڈاکٹرز نے شرکت کی اور اپنے مقالہ جات پیش کئے ، تقریب کے چیف آرگنائزر عمران رسول ، وائس چیئرمین ابن سینا ہسپتال اور چیف پیٹرن و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے سمپوزیم کا مقصد جگر کے کینسر کے علاج کے حوالے سے جدید طریق علاج بارے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد کو آ گاہ کرنا ہوتا ہے ، ایسے سمپوزیم علم میں اضافے کا سبب بنتی ہیں، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد ، عمران رسول اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر نے مقالہ جات پڑھنے وا لوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔