راولپنڈی(جنگ نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقہ پشاور روڈ لین 5نزد علی مارکیٹ کے علاقوں میں پانی کا پریشر انتہائی کم ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مکینوں کے مطابق بعض بااثر افراد نے موٹریں لگا رکھی ہوتی ہیں جس کے باعث تمام گھروں میں پانی نہیں پہنچتا۔ انہوں نے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور سی ای او سے اپیل کی کہ کنٹونمنٹ واٹر ورکس حکام کو علی مارکیٹ کے نواحی علاقوں کا ازسرنو سروے کر کے بڑی لائنیں ڈالنے کے احکامات جاری کئے جائیں نیز پانی کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔