اوسلو (ناصر اکبر) اوسلو سنسن کرکٹ کلب نے نارویجین ٹی 20کرکٹ چمپیئن شپ جیت لی۔31 اگست کو ایکے برگ کرکٹ گراؤنڈ میں سنسن اور لاسا کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں ناروے کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ان ٹیموں کے انتخاب کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایلیٹ ڈویژن سے پہلی چار ٹیمیں منتخب ہوتی ہیں اسی طرح فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی دو دو ٹیمیں لی جاتی ہیں۔ فائنل سنسن اور لاسا کے درمیان کھیلا گیا سنسن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور اس کے مقابلے میں لاسا 151رنز بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور سنسن نے با آسانی یہ میچ جیت کر نارویجین ٹی 20چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔اس ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات طارق میر نے احسن طریقے سے انجام دئیے اور میچ کے اختتام پر نارویجین کرکٹ بورڈ کے صدر سید یوسف گیلانی نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی پیش کی اور دونوں ٹیموں کو اچھا کھیلنے پر مبارکباد دی سنسن کرکٹ کلب کو ٹرافی پیش کرتے ہوئے اس ٹرافی کی اہمیت بیان کی کہ یہ ٹرافی ناروے میں چند کھیلوں میں دی جاتی ہے جس میں یہ ایک ٹی 20نارویجین کرکٹ چیمپئن شپ بھی ہےاس ٹرافی کی خاصیت اور اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ٹرافی ناروے کے بادشاہ کی طرف سے دی جاتی ہے جس میں ناروے کے بادشاہ کا مونوگرام بنا ہوتا ہے اس ٹرافی کا تعارف بھی بادشاہی ٹرافی سے کیا جاتا ہے۔سنسن کرکٹ کلب گذشتہ چھ سالوں سے مسلسل ایلیٹ چیمپئن شپ جیت چکی ہے اور اس سال اس نے ناروے کرکٹ چیمپئن شپ کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے سماجی اور شاعر رہنما مبارک شاہ نےناروے میں بسنے والے اورسیز پاکستانیوں سنسن کرکٹ کلب کے عہدیداران اورکپتان وقاص احمد،صدر امتیاز وڑائچ اور انتظامیہ کے سجاد شاہ،منور احمد،رخسار احمد،افضال وڑیچ ،مبارک شاہ اور تمام کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔