• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکای ملازمین کے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے بلا ا جازت استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی،وفاقی حکومت ، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو میمو ر نڈم جاری ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو با ضابطہ آفس میمو ر نڈم بھیج دیا ہے۔ آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے۔ آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری معلومات و دستاویزات افشاء ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آفس میمورنڈم میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں اور بغیر اجازت فیس بک، ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے اور سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 پر عمل درامد کریں، آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید