اسلام آباد ( اسرارخان ) پاکستان شوگر ملز نے جون 2024 تک ایک لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی منظوری حکومت سے لی تھی لیکن ابھی تک وہ اس ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔ اس برآمد کےلیے ڈیڈ لائن 45 دن کی تھی اور یہ گزر گئی ہے اورملیں اپنا اپنا کوٹہ پورا نہیں کرپائیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ’’باوجود اس کے کہ ملیں ابھی تک ایک لاکھ 50 ہزارٹن بیرون ملک فروخت کا یہ ہدف حاصل نہیں کر پائیں یہ ملیں اضافی برآمدی کوٹے کےلیے اجازت طلب کر رہی ہیں۔