• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی خدمت سفر جاری رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں ہفتہ وار دیہی علاقوں میں عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز موضع حامد پور کنورہ میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کی۔انہوںنے جامع مسجد حامد پور کنورہ میں بیٹھ کر اہل علاقہ کے مسائل سنے اور احکامات جاری کئے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنرنے موضع حامد پور کنورہ میں ستھرا پنجاب مہم کا بھی جائزہ لیا ۔
ملتان سے مزید