راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اگست میں ٹریفک حادثات میں 42افراد جاں بحق ، 632شدید زخمی اور929معمولی زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو 1122کو ایک ہزار 565ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ مجموعی طور پر ایک ہزار 603افراد ان حادثات کا شکار ہوئے،ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی نے تمام متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز مہیا کیں۔ ترجمان 1122کاکہنا ہے کہ ان روڈ حادثات کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تعداد کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ان حادثات کے شکار افراد میں زیادہ افراد کی عمریں 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔