پشاور ( وقائع نگار )تحصیل این سی اور وی سیز چیئرمینوں کی اختیارات کے حصول اور فنڈز کی عدم دستیابی کےلئے ہونے والے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس کے شانہ بشانہ اپنے حقوق کے حصول کےلئے جد وجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ھم بانی چیئرمین عمران خان کے سپاہی ہے اور اس کا وژن تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو اور پارلیمنٹ کے ممبران صرف اور صرف قانون سازی کریںنگے مگر بدقسمتی سے افسر شاہی اور اسمبلی ممبران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے حق میں ہے، اورنہ ہی ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے لہذا ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینوں نے باہمی صلہ و مشورے کے بعد متفقہ طور پر اس احتجاج کا حصہ بننے اور اس کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے کا فیصلہ کیا ہے