راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے14مریضوں کے باعثراولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد101ہوگئی ۔16ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔رواں برس انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اب تک1820ایف آئی آر درج،549جگہیں سربمہر،1770چالان جبکہ 83 لاکھ1ہزارروپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے تین آفیسرز کی ٹیم بنا کر تمام سرکاری عمارات و دفاتر کو خصوصی طور پر چیک کروائیں۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔