اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل وطن سے بھاگ کر بھارت میں پناہ لے چکی ہیں‘ کیخلاف قتل کے مزید دو مقدمات کا اندراج ہو گیا ہے۔ ان دونوں مقتولین کو گزشتہ ماہ کے کوٹہ سسٹم کیخلاف طلباء کے مظاہروں کے دوران موت کے گھاٹ اتارا گیا۔