• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا، غلامی قبول نہیں، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مر جائوں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا مہنگائی کا نیا طوفان آنیوالا ہے،فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہئے تھا، اب یہ سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں کہ الیکشن فراڈ سامنے نہ آ جائے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے آغاز پر میڈیا نمائندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ایک سال سے ہم لوگ آپ کو کور کر رہے ہیں ، فیئر رپورٹنگ کرتے ہیں لیکن آپ کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ بعض نجی ٹی وی چینلز کے رپورٹر ایجنسیوں سے ہیں ، آپ پالیسی سٹیٹمنٹ دیں آپ ہم پر ٹرسٹ کرتے ہیں، کیا آپ کو صحافیوں پر اعتماد ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ علیمہ خان نے یہ بیان کیوں دیا ، میں ابھی علیمہ سے اس بارے میں پوچھوں گا ، میں آپ کو یہ کہتا ہوں کہ مجھے آپ پر اعتماد ہے اور آپ جہاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا ، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید