• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے چین کے سفیر اور امریکی قونصل جنرل کی ملاقاتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے سفیرجیانگ زیڈ آڈونگ اور امریکہ کے نئے تعینات قونصل جنرل اسکاٹ اوربوم نے گورنرہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔ چین کے سفیر سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبہ، صوبہ میں چین کی سرمایہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس ضمن میں سی پیک منصوبہ میں سرکلر ریلوے کی تکمیل خطہ کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پائیدار امن سرمایہ کاری کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں چین کی مدداور معاونت سے تیز ترین ترقی یقینی ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ ہیگرنگ گروپ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ ہیگزنگ گروپ انورٹرز اور بیٹریز کی تیاری کا پاکستان میں پہلا چینی ادارہ ہوگا۔ چین کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا ۔
اہم خبریں سے مزید