• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

69 فیصد پاکستانی بہویں ساس سے خوش، تعلق کو مضبوط کہا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستا ن میں شادی شدہ خواتین کی اکثریت یعنی 69فیصد اپنی ساس کے ساتھ خوش ہیں اور تعلق کو مضبوط کہتی ہیں ، 11 فیصد کو تعلق میں سرد مہری کی شکایت ، 14 فیصد کا واضح جواب دینے سےانکار، مضبوط تعلق کہنے والوں میں دیہی اور 30سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ،جو ملک بھر میں شماریاتی طور پر منتخب افراد سے کیاگیا، سروے میں شامل خواتین سے پوچھا گیا کہ آپ کا اپنی ساس کے ساتھ تعلق کیساہے؟ جواب میں69فیصد نے تعلق کو مضبوط کہا، جبکہ 11فیصد نے سرد مہری کا شکایت اور ساس کے ساتھ رشتے کو کمزور کہا،14فیصد نے واضح جواب دینے سےانکارکیا اور ساس کے ساتھ تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا،6فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30سال تک کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ دکھائی دی ، دیہاتوں میں 72فیصد ، شہروں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا ،عمرکے لحاظ سے دیکھا جائے تو سروے میں شامل 30سال تک کی 80 فیصد بہوؤں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مثالی کہا۔
اہم خبریں سے مزید