• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، پروموشن، ایڈمن اور دیگر محکمانہ امور بارے درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
ملتان سے مزید