• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف ستھرا ملتان کے تحت ڈویژن بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صاف ستھرا ملتان کے تحت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈویژن بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اس موقع پر منیجمنٹ کمپنی حکام بھی ہمراہ تھے۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے مرکزی شاہراہوں اور مارکیٹس میں ترجیحی بنیادوں پر صفائی کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صفائی نظام نجی سیکٹر کے حوالے کرنے سے سسٹم میں بہتری آئے گی۔
ملتان سے مزید