• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے پولیس لائنز میں فارم جمع ہونے کا سلسلہ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں مرد اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے ، پولیس لائنز ملتان میں بھرتی فارم جمع کیے جا رہے ہیں، فارم جمع کرنے کا عمل 25 جنوری تک جاری رہے گا، وہ امیدوار جن کی عمر 18 سال سے 22 سال تک ہے اور تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک 50 فیصد سے کم نمبر نہ ہوں اور قد 5 فٹ 7 انچ یا اس سے زیادہ ہو، کانسٹیبل کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، درخواست دینے کے لیے پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ملتان سے مزید