• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ملازمین کو پی اے آر سی میں ضم کیا جائے ،ایپکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایپکا یونٹ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کا اجلاس سی سی آر آئی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پی سی سی سی کے تمام ملازمین کو پی اے آر سی میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں ملک آصف علی گرا ، نجم الثاقب ، رانا محمد اکرم ، محکم الدین ، چوہدری محمد حامد ، محمد قاسم ، محمد رمضان ، طاہر شیروانی ، راو محمد سجاد کے علاوہ دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پی سی سی سی ملازمین کو پی اے آر سی میں ضم کرنے کے حوالے سے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر لسٹ مرتب کی جا رہی ہے اور کچھ ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ 
ملتان سے مزید