• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے مبینہ ظلم و ستم کی شکار خاتون بچوں کے ساتھ عدالت پہنچ گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مظفرگڑھ میں شوہر کے مبینہ ظلم و ستم سے ستائی خاتون اپنے تین بچوں کو لیکر انصاف کے لئے ملتان ہائیکورٹ پہنچ گئی جہاں اپنی ایڈووکیٹ سمیرا ہاشمی کے توسط سے جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں ہراسمنٹ کی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت عالیہ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے 23 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے، بعدازاں متاثرہ خاتون سیدہ نورین حیدر نے اپنے بچوں کے ہمراہ ہائی کورٹ بار ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر جاوید اقبال یاور اس پر تشدد کرتا ہے اور اسے قتل کرنا چاہتا ہے، عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کیا تو شوہر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید