ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نےڈکیتی وچوری کے الزاممیں16مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ولید سے دو چار موبائل فونز چھین کر فرار ،تھانہ الپہ کے علاقے میں طیب سے دو نامعلوم ملزمان 8ہزار روپے لوٹ کر لے گئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ملزمان محمد سفیان سے جھپٹا مارکر موبائل فون لے اڑے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد امجد سے ملزمان 40ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ آفتاب احمد، شاہد اقبال، محمد نواز ، خادم حسین ، عامر شہزاد ، عتیق الرحمان ، محمد زبیر ، شکیل الرحمن، حماد علی ، نعمان فاروق ،سلیم ،معطر اور حاکم علی کی نقدی، موبائل فونز ، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چوری ہو گیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔