• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے جونیئر کلرک کی طرح فرائض سر انجام دینے لگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سینئر بیوروکریٹ ہونے کے باوجود جونیئر کلرک کی طرح فرائض سر انجام دینے لگے، واسا اور ایم ڈی اے کے معاملات دیکھنے کے لئے بالترتیب سابق ڈی جی اور ریٹائرڈ افسران کی ہدایات پر عمل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر افسران اور ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، تفصیل کے مطابق ڈی جی ایم ڈی اے نے دو روز قبل ریٹائرڈ افسران کے کہنے پر بدترین کارکردگی کی حامل خاتون افسر کو ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ تعینات کردیا حالانکہ ٹائون پلاننگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں سے محکمہ کو کروڑوں روپے ماہانہ آمدنی ہوتی ہے ۔
ملتان سے مزید