راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک لڑکی جان بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ کنفرم مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےجو بڑھ کر127ہوگئی ہے۔25 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔قبل از وقت ڈینگی سے نمٹنے کی تیاری نہ کرنے کے باعث انتظامیہ کی تمام تدبیریں الٹی پڑتی جارہی ہیں۔ ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہارنے والی لڑکی راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بارے میں پتہ چلا کہ 30اگست کو جان کی بازی ہاری۔کیس سٹڈی کیلئے لاہور بھجوایا گیا جہاں سے تصدیق کی گئی کہ موت کی وجہ ڈینگی ہے۔