راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 3تھانوں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔پولیس نے تھانہ کینٹ ، ائرپورٹ اور آر اے بازارکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ اس دوران مجموعی طورپر20گھروں،89 د کانوں ، 7ہوٹلوں کی چیکنگ ، 15 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 300 سے زیادہ افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔