• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کردیا

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سید جمیل الرحمن خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے تمام میڈسن ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ واجبات کی ادائیگی تک میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز اور ان کے پرنسپلز محکمہ صحت بلوچستان کے کسی بھی قسم کے ٹینڈرز میں حصہ نہیں لیں گے اور محکمہ صحت بلوچستان کے مستقبل میں ٹینڈرز کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام اضلاع کے واجبات کی ادائیگی اور سینٹرالائزڈ پے منٹ کیلئے لائحہ بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید