• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالعاتی دورے پر آئے افسروں کا دورہ، ڈی سی آفس سے متعلق بریفنگ لی

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے 42ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے انہیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی تمام کاموں، پرائیویٹ اور سرکاری پاٹنرشپ، لا اینڈ آرڈر ،میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی، کوئٹہ کے اے ایریا بی ایریا، بلڈنگ کنٹرول، ٹریفک کے مسائل اسکے ساتھ کوئٹہ میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں، کیو ڈی اے، کیو ڈی پی، این ایچ اے اور ڈی ایچ اے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اورکوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ، گرین بس سروس، اور غیر قانونی رکشوں اور لوکل بسوں کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کو موجودہ حالات میں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریاں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بتایا گیا۔ اجلاس میں موجود آفیسران سے فرداً فرداً سوالات کیے جس میں ضلعی انتظامیہ سے متعلق اہم سوالات شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام تر سوالات کے تفصیلاً جوابات دئیے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے افسروں کو ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا ۔جدید کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس برانچ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا عملے نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ مختلف برانچوں کے دورے کے دوران ان کے کام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ آخر میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
کوئٹہ سے مزید