• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے ‘ عنایت کاسی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان وہ دن ہے، جب پوری قوم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہداء اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں اور زندہ قومیں کبھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں۔یہ بات سابق صوبائی وزیر عنایت خان کاسی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام کرتی رہے گی۔ اس تاریخی دن کے ساتھ ایسی یادیں اور نقوش وابستہ ہو چکے ہیں جنہیں زمانے کی گرد کبھی نہ دھندلا سکے گی۔
کوئٹہ سے مزید