• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوت کانفرنس قادیانی لابی کی سازشیں ختم کردے گی‘جمعیت

کوئٹہ (پ ر )تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس مینار پاکستان لاہورمیں شرکت کیلئے جمعیت ضلع کوئٹہ کاقافلہ ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں روانہ ہوا اس موقع پرسیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمدکاکڑ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبد الغنی شہزاد مولانا محمد اشرف جان حاجی صالح محمد حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی محمد شاہ لالا مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی اور یونٹوں کے ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھےمولانا عبد الرحمن رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عاشقان رسول ﷺکی شرکت باعث خیر وبرکت ہے کانفرنس کے انعقاد سے ملک سے سے ہمیشہ کیلئے قادیانی لابی کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی سات ستمبر کو ہم تحفظ ختم نبوت کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے کا عہد کریں گے عوام سے اپیل کی ہے کہ اجتماع کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔
کوئٹہ سے مزید